وزیر داخلہ کا نادرا آفس پشاور کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا نوٹس

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر داخلہ چودھری نثار نے نادرا آفس پشاور کی تعمیر میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیدیا عمارت کا 77.8 کروڑ روپے کا ٹھیکہ 2012ء میں دیا گیا۔ عمارت فروری 2013ء میں مکمل ہونا تھی، چار سال بعد بھی عمارت کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی۔ عمارت کا 50 فیصد سے زائد کام باقی ہے۔ کنسلٹنٹ کی خدمات غیر شفاف طریقے سے حاصل کی گئیں۔ طے شدہ رقم سے دوگنا ادائیگی کے باوجود مزید قرم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے نادرا سے جواب طلب کرلیا کہ رقم کے ضیاع کا حساب کون دے گا؟ دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ سے سی پی کیلئے سپیشل سکیورٹی ڈویژن کے سربراہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں سی پیک سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے خطے کی خوشحالی و ترقی کے نئے باب رقم کریگا۔ سی پیک پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور اقتصادی راہداری منصوبے کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...