انقرہ (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود کو سال کے بہترین سفارتکارت کا اعزاز دیا گیا ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی ان کو یہ اعزاز انقرہ میں 25 جنوری کو بحارہ میڈیا کی جانب سے انقرہ میں دیا گیا ہے۔ساتویں انٹر نیشنل بحارہ میڈیا ایوارڈز کو سیاستدانوں، مئیرز، کاروباری شخصیات ، ملازمین ، فنکاروں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو دیا گیا۔بحارہ میڈیا ترکی میں ایم مشہور میڈیا کی حیثیت سے اپنی ساکھ قائم کیے ہوئے ہے اور ہر سال گزشتہ سات برسوں سے باقاعدگی سے مختلف شعبوں میں ایوارڈزکی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔
ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود سال کے بہترین سفارتکار منتخب
Feb 01, 2017