محکمانہ سختیاں، ڈیڑھ برس میں 25 ہزار سکول اساتذہ نے ریٹائرمنٹ کی درخواستیں دے دیں

Feb 01, 2017

لاہور(رفیعہ ناہیداکرام) محکمانہ سختیوںکے باعث صرف ڈیڑھ برس کے دوران پنجاب کے 25000سے زائدسکول اساتذہ نے ریٹائرمنٹ کی درخواستیں دے دیں۔ لاہورکے 729 اساتذہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے ہزاروںخواتین ومرداساتذہ نے محکمانہ دباؤ، سخت سزاؤں ، محکمانہ افراتفری ،پیڈاایکٹ کے تحت کارروائیوںسے بددلی کاشکار ہوکر ریٹائرمنٹ کی درخواستیں دینا شروع کردیں۔ ان میں گریڈ 9سے گریڈ 19تک کے اساتذہ شامل ہیں زیادہ تعداد خواتین کی ہے ۔ معلوم ہواہے کہ سینکڑوںاساتذہ کی درخواستیں منظور بھی ہو چکی ہیں تاہم ا ن خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا تاحال کوئی طریقہ طے نہیں کیاجاسکا ہے جس کی وجہ سے آئندہ تعلیمی نتائج کے حالیہ نتائج سے بھی زیادہ مایوس کن ہونے کاخدشہ ہے۔

مزیدخبریں