اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علمی اداروں کو اپنے اغراض ومقاصد کی تکمیل کے لئے پوری طرح متحرک ہو جانا چاہیے قومی زبان کے ساتھ ساتھ تمام علاقائی زبانوں کے فروغ پر بھی بھرپور توجہ دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں منگل کو اردو سائنس بورڈ (یو ایس بی) ، ادارہ فروغ قومی زبان (این ایلپی ڈی) اور نیشنل بک فاﺅنڈیشن (این بی ایف) کے تین الگ الگ منعقد ہونے والے اجلاسوں سے خطاب میں کیاوفاقی سیکرٹری عامر حسن، جوائنٹ سیکرٹری سید جنید اخلاق، مشہود مرزا کے علاوہ دیگر سینئر حکام نے شرکت کی اردو سائنس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر عباس نیر، ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ افتخار عارف اور نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹرڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اپنے اداروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی مشیر وزیر اعظم نے کہاکہ معاشرے کو انتہاپسندی اور تلخ رویوں سے نجات دلانے کے لئے علم وادب کا فروغ بنیادی اہمیت رکھتا ہے وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ 50 کروڑ روپے کا انڈومنٹ فنڈ علمی وادبی اداروں کی ترقی اور اہل علم وادب کو درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے ہدایت کی کہ اردو سائنس بورڈ کی طرف سے سائنسی معلومات پر مبنی اردو اور میں شائع شدہ انسائیکلو پیڈیا کی ملک بھر میں ترسیل کے لیے صوبائی حکومتوں اور جامعات سے رابطہ کیا جائے اجلاس میں ہنر مندی اور مختلف فنی وتکنیکی موضوعات پر مواد کی تیاری اور فراہمی کے حوالہ سے فنی وتکنیکی ہنر مندی کے تربیتی ادارے (ٹیوٹا) کے ساتھ اشتراک عمل شروع کرنے کی اصولی منظوری دی جبکہ اردو سائنس بورڈ کے اغراض و مقاصد کا ازسر نو جائزہ لے کر تعین کرنے کافیصلہ بھی کیا گیاعرفان صدیقی نے کہا کہ اردو زبان کی سائنسی خطوط پر ترویج کی جائے گی۔
علمی اداروں کو اپنے اغراض و مقاصد کی تکمیل کیلئے متحرک ہونا چاہیے
Feb 01, 2017