موٹروے پولیس مدد کے فلسفے کو ہرحال میں پہلی ترجیح دے: شوکت حیات

Feb 01, 2017

اسلام آباد(خبر نگار)انسپکٹر جنرل نےشنل ہائی وےز اےنڈ موٹروے پولےس شوکت حےات نے کہا کہ روڈ سےفٹی اور ٹرےفک قوانےن کی آگاہی کو موٹروے پولےس نے ہمےشہ پہلی ترجےح دی ہے تاکہ سڑکوں پر سفر کرنے والوں کی جان ومال کی بہترطرےقے سے حفاظت کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پولےس نے ٹرےفک قوانےن اور روڈ سےفٹی کے بارے مےں نئی سوچ پےد ا کی ہے۔ روڈ سےفٹی ہر شہری کی ذمہ دار ی ہے اور اسی طرح معاشرے کے تمام طبقوں کو ساتھ لے کراجتماعی طرےقے سے حادثا ت پر قابو پاےا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد مےں اپنے دفتر مےں بہترےن
کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران مےں تعرےفی اسناد اور نقد انعامات تقسےم کرنےکی تقرےب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقرےب مےں انہوں نے نےشنل ہائی وےز اےنڈ موٹروے پولےس ہےد کواٹر کے افسران CPO DSP/ ہےڈکواٹر امجد حسےن،اسٹےشن مےنجرموٹروے پولےس FM-95رےڈےو SPOمحمود علی کھوکھر، SPOمحمد امےر ،SPOمحمد سرور،SPO ہارون مسعود،POاسرار مشعل خان، فوٹوگرافر محمدعلی ،اےل ڈی سی ذوالفقار علی جبکہ موٹروے زون کے افسران SPOثاقب وحےد،L/SPOشاہدہ ےاسمےن، ،L/JPOعشرت فاطمہ اور N-5نارتھ زون کے افسران SPOمحمد آصف اور POمصعب بخاری کو بہترےن کارکردگی پر انعامات اور تعرےفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل شوکت حےات نے افسران کی کاکر دگی کو سراہا تے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل فورس ہے لہذا مدد کے فلسفے کو ہر حال میں اپنی ترجیحات میں اول رکھیں۔

مزیدخبریں