اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فولادی دانت ہیں جو لوہے کے چنے چبانا جانتے ہیں. اسحاق ڈار نے کسی بھی پریشر کے تحت بیان نہیں دیا بلکہ ان کا بیان رضا کارانہ تھا . اسحاق ڈار کا ایک ایک لفظ حقیقت پر مبنی ہے اوریہی منی ٹریل ہے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے اثاثے بنانا کرپشن ہے. اداروں نے اپنا فرض ادا نہیں کیا. جس وجہ سے پاناما کیس سپریم کورٹ کو سننا پڑ رہا ہے .نوازشریف کو ہر صورت احتساب دینا ہو گا.وزیراعظم اور ان کا خاندان جوابدہ ہے کہ جائیداد کاپیسا کہاں سے آیا.حسین اور حسن نواز کے وکیل کہتے ہیں ہم کچھ نہیں بتا سکتے . جسٹس عظمت سعید شیخ صاحب کی صحت کیلیے دعا گو ہیں. جسٹس عظمت سعید شیخ پر مکمل اعتماد ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نیشنل بیورو کا بیان آیا ہے اسحاق ڈار نے کسی بھی پریشر کے تحت بیان نہیں دیا بلکہ ان کا بیان رضا کارانہ تھا ، اسحاق ڈار کا ایک ایک لفظ حقیقت پر مبنی ہے اوریہی منی ٹریل ہے. انہوں نے کہاکہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے اثاثے بنانا کرپشن ہے کیونکہ اسحاق ڈار نے بیان میں کہا کہ اکاﺅنٹس یہاں بھی ہیں اور لندن میں بھی کھولے گئے یہی بیان ان کا کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے .حکومت کی طاقتور ترین شخصیت انصاف کے کٹہرے میں کھڑی ہے امید ہے سپریم کورٹ سے جلد انصاف مل جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو کرپشن کا حساب دینا ہو گا کیونکہ اب اس کیس کا رزلٹ پوری قوم چاہتی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پانامہ کیس میں نئے بنچ کی ضرورت نہیں امید ہے کہ جلد شیخ عظمت ٹھیک ہو جائیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف اور پوری قوم جسٹس عظمت سعید شیخ کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے ۔تحریک انصاف کو جسٹس عظمت سعید شیخ پر اعتماد ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پاناما کیس منتقی انجام تک پہنچے گا اور شریف خاندان کو حساب دینا ہو گا ۔ سپریم کورٹ کے دانت بھی فولاد کے ہیں جو لوہے کے چنے چبانا جانتے ہیں. اداروں نے اپنا فرض ادا نہیں کیا جس وجہ سے پاناما کیس سپریم کورٹ کو سننا پڑ رہا ہے ۔فواد چودھری نے کہا کہ جسٹس عظمت سعید شیخ قابل ترین ججز میں سے ایک ہیں ۔حسن اور حسین نواز کے وکلاکہہ رہے ہیں کہ دادا جی نے ہی سب کچھ کیا ہے ۔دیکھنا یہ ہے کہ لندن فلیٹس کیلئے آخر پیسے کہاں سے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ پاناما کیس کی سماعت نہ ہونے سے مسلم لیگ نواز خوش ہے .اگر پیسے حلال کے ہیں تو یہ بتاتے ہوئے کہ پیسے کہاں سے آیا کوئی شرم نہیں ہونی چاہیے لیکن اگر پیسے حرام کے ہوں تو پھر بتانا مشکل ہوتا ہے۔