نیوجرسی میں چرچ کے بشپ کو مکا ماردیا گیا،پادری زخمی،حملہ آور گرفتار

Feb 01, 2017 | 14:54

ویب ڈیسک

امریکی ریاست نیوجرسی میں دعائیہ اجتماع کے دوران چرچ میں موجود شخص نے بشپ کو مکا دے مارا جس کے نتیجے میں پادری زخمی ہوکر زمین پر گرپڑے۔ سیکورٹی حکام نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چارلس ای میلر نامی شخص نے دعائیہ تقریب کے دوران بشپ مینوئل کروزکے چہرے پرمکا ماردیا، بشپ زخمی ہوکر زمین پر گرپڑے۔سیکورٹی حکام نے حملہ آور کو گھسیٹتے ہوئے بشپ سے دور کردیا اور گرفتار کرکے لے گئے ۔حملہ آور کو عدالت میں پرتشدد حملے اور شدید جسمانی چوٹ پہنچانے جیسے الزامات کا سامناہے۔حملے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

مزیدخبریں