ماڈل ایان علی نے اپنا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پرسندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی

Feb 01, 2017 | 16:01

ویب ڈیسک

سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی نے اپنا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر نئی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے ماڈل گرل کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت، سیکریٹری داخلہ ایف آئی اے اور دیگر سے 7 فروری تک جواب طلب کرلیا۔بدھ کو ایان علی نے تیسری بار ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر پھرعدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے انیس جنوری کودس دن میں نام ای سی ایل سی نکالنے کاحکم دیاتھا اس کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ نے بھی وفاقی حکومت کی اپیل مسترد کی تھی اس کے باجود تیرہ دن گزرجانے کے باوجود میرا نام ای سی ایل سے نام نہیں نکالا گیا۔ماڈل گرل کی درخواست پر عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ ، ایف آئی اے اوردیگرکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے فریقین کو سات فروری کے اطلاعی نوٹس جاری کردئیے۔

مزیدخبریں