بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کا احتجاجی مظاہرہ ۔ٹاہر جلا کر نعرے بازی

فائن آرٹس کے طلباء وطالبات نے یونیورسٹی کے میں گیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی انہوں نے الزام لگایا کہ لیکچرار عادل حسین طالبات کو حراساں کرتا ہے اور بے ہودہ زبان استعمال کرتا ہے .جس کے خلاف تین ماہ قبل یونیورسٹی انتظامیہ کو درخواست دی کی جس پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کی آج مجبوراً احتجاج کرنا پڑا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیکچرار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اگر کاروائی نہ ہوئی تو وہ اپنا احتجاج بڑھاہیں گے جس کی ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر ہو گی ۔اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء وطالبات کو احتجاج سے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے پویس کے اعلیٰ افسران بھی لیکچرار کے خلاف کاروائی کی یقین کراتے رہے لیکن مظاہرین کا کہنا تھاکہ تین ماہ میں کاروائی کیوں نہیں کی گی.

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...