پشاور(صباح نیوز) خیبر پی کے کے چھ اضلاع میں بیشتر سرکاری سکولز بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔محکمہ تعلیم خیبر پی کے میں اصلاحات کے باوجودضلع کوہستان کے 96 فیصد، تورغر کے 75 اور شانگلہ میں 55 فیصد سکولز بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ محکمہ تعلیم کے مطابق (آئی ایم یو ) رپورٹ کے مطابق کوہستان کے 46 فیصد ، تورغر کے 47 فیصد، ایبٹ آباد میں 15 فیصد،مانسہرہ 17فیصد ،بٹگرام 25فیصد جبکہ شانگلہ میں 32فیصد سکولز باونڈری والز سے محروم ہیں۔ان چھ اضلاع کے سکولوں میں بجلی کی سہولت بھی میسر نہیں۔ کوہستان میں 96 فیصد سکولوں میں بجلی نہیں۔تور غر کے 57 فیصد ،شانگلہ کے 50، بٹگرام کے 47،ٹانک 44 جبکہ ایبٹ آباد کے 40 فیصد سکولوں میں بجلی نہیں۔آئی ایم یو رپورٹ کے مطابق ضلع تور غر کے 59 فیصد اسکول جبکہ کوہستان کے 55 فیصد اسکولوں میں ٹوائلٹ نہیں ہے۔