خیبر پی کے اور چین کے درمیان توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کا معاہدہ

پشاور(صباح نیوز)خیبر پی کے حکومت اور چین کے درمیان توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ۔گزشتہ رو زوزیر اعلی ٰہاوس پشاور میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعلی ٰپرویز خٹک اور چین کی سرکاری کمپنی کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر موجود تھے ۔معاہدے کے تحت حطار صنعتی زون میں 225 میگاواٹ کمبائنڈ سائیکل گیس ٹربائن قائم کی جائے گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا صوبائی حکومت کی معیشت دوست پالیسی سے سرمایہ کاری کے لیے کشش پیدا ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن