راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) یونان سے بے دخل 20 پاکستانی بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پہنچا دئیے گئے۔ 5 بے دخل افراد کو چیکنگ کے بعد ائرپورٹ سے جانے کی اجازت دیدی گئی۔ باقی بے دخل 15 پاکستانیوں کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے پاکستانی یونان میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔