لاہور (آن لائن) کینیڈین حکومت کی شکایت پر کمسن بچوں کی فحش ویڈیوز دیکھنے اور اسے دوسرے گروپوں میں شیئر کرنے کے جرم میں گرفتار جھنگ کے رہائشی الیکٹریکل انجینئر تیمور سے دوران ریمانڈ آن لائن نے انٹرویو کیا جس کے جواب میں ملزم تیمور نے بتایا کہ اس نے 2016ء میں لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے الیکٹریکل میں ڈگری حاصل کی اور ملازمت اختیار کر لی اسے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے ذریعہ فحش ویڈیوز دیکھنے کی لت پڑ گئی۔ اپنے جرم کے اعتراف کے ساتھ ساتھ اس سے سرزد ہونے والے جرم پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کبھی سوچا تک نہیں تھا کہ اس کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے، اسے اپنی غلطی پر بہت بڑا پچھتاوا ہے اس لئے کہ پکڑے جانے کے بعد اس کی جس قدر خاندان اور معاشرے میں تذلیل ہوئی ہے وہ اس بوجھ کو زندگی بھر برداشت نہیں کر سکے گا۔