لاہور سمیت کئی شہروں میں 6.2شدت زلزلہ چھتیں گرنے سے بچی جاں بحق 18 افراد زخمی

اسلام آباد+ پشاور+ لاہور+ مظفرآباد+ نئی دہلی (سپورٹس رپورٹر+ ایجنسیاں+ نامہ نگاران+نیٹ نیوز) ملک بھر میں دو مختلف شدت کے زلزلوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ بلوچستان میں4.9اور ملک بھر میں 6.2 شدت کے زلزلوں کے جھٹکوں کے نتیجے میں عمارتیں گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ18افراد زخمی ہوگئے،لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور فون پر اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کرتے رہے۔ بدھ کے روز ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات زاہد رفیع کے مطابق پہلا زلزلہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں صبح 10بجے کے قریب آیا جس کی شدت ریکٹراسکیل پر4.9ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں لسبیلہ کے نواحی علاقے بیلہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق اور5افراد زخمی ہوگئے جبکہ سوات میں زلزلے کے دوران ہوٹل میں مقیم ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 23کلومیٹر تھی۔دوسرا زلزلہ پنجاب، خیبرپی کے اور شمالی علاقہ جات سمیت آزاد کشمیر میں6.2شدت کا آیا جس نے ملک بھر کو لرزا دیا۔ اس کا دورانیہ مائیکرو سیکنڈ 2سے3 تھا اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش اور زلزلہ کی گہرائی169کلومیٹر زیر زمین تھی۔ اس دوسرے بڑے زلزلے میں پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں سکول کی دیوار گرنے سے طالبات میں بھگڈر مچ گئی جس سے چار طالبات زخمی ہوئیں۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع آواران میں کچے مکانات گرنے سے9افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی کردی گئی۔ لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ عمارتوں سے باہر آگئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں اسلام آباد، پشاور،بنوں، شمالی وزیرستان، ایبٹ آباد، بٹ گرام، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ڈسکہ ، سمبڑیال، جھنگ، ڈیرہ اسماعیل خان، مرید کے، راولپنڈی، مری، مانسہرہ، شانگلہ، سوات، مینگورہ، اٹک، چنیوٹ، میانوالی، منڈی بہاء الدین، لالہ موسی، گلگت و گردونواح، پنڈ دادن خان، لالیاں، تاندلیانوالہ، کمالیہ، رینالہ خورد، پاکپتن، نورپور تھل، گیمبر اوکاڑہ چھائونی، بھلوال، چک امرو، ساہیوال، نارووال، قصور، شرقپورشریف، سرگودھا، بچیانہ، حافظ آباد، ونیکے تارڑ، سانگلہ ہل، عارفوالا، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، بچیکی، ننکانہ صاحب، کمیر، مریدکے، ہٹیاں بالا، نتھیاگلی سمیت دیگرشہرشامل ہیں۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے اپنے گھروں، دفاتر اور کام کاج کی جگہ سے نکل آئے۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو کمروں سے نکال کر صحن میں جمع کرلیا گیا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر بھارت کے شہردہلی، راجھستان، چندی گڑھ، ہریانہ جبکہ افغانستان اور ازبکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔دہلی میٹرو ٹرین کی سروس کچھ دیر کیلئے معطل رہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زلزلے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں کے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی اور کہا متعلقہ ادارے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع پر فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا انتظامیہ بھی چوکس رہ کر صورتحال پر نظر رکھے۔ زلزلے کے بعد این ڈی ایم اے نے خیبر پی کے حکومت کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آفشرشاکس سے برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پشاور میں زلزلے کے بعد رابطے میں ہیں۔ کنٹرول روم نمبر 1700 پر بھی رابطہ کی اجاسکتا ہے۔ این ڈی ایم اے اعلامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی بڑے نقصان کا امکان نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...