متحدہ کو چھوڑنے والے مشکل میں ‘ الیکشن کمشن نے طلب کرلیا

Feb 01, 2018

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم سے وفاداریاں تبدیل کرنے والے مشکل میں پڑگئے الیکشن کمشن نے پی ایس پی میں جانے والے ارکان اسمبلی اور ڈپٹی میئر کو نوٹس جاری کردئیے، الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ 15 فروری کو پیش ہوں۔ ایم کیو ایم نے پی ایس پی میں جانے والے ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے۔ الیکشن کمشن نے ڈپٹی میئر کراچی سمیت 14 ارکان قومی صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کیا ہے۔

مزیدخبریں