خیبر پی کے حکومت اور روسی کمپنی کے درمیان آئل ریفائنری لگانے کا معاہدہ

Feb 01, 2018

اسلام آباد (اے این این) خیبر پی کے حکومت اور روسی کمپنی کے درمیان آئل ریفائنری کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا،معاہدے کے تحت روسی کمپنی آئل ریفائنری پلانٹ کوہاٹ میں لگائے گی، 20 ہزار بیرل یومیہ آئل ریفائن کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پی کیحکومت اور روسی کمپنی کے درمیان کوہاٹ میں 20ہزار گیلن کی آئل ریفائنری لگانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ خیبرپی کے حکومت اور روسی کمپنی آئل اینڈ گیس حیماش اپارات اورآرفیوز کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت روسی کمپنی خیبر پی کے میں 20 ہزار بیرل یومیہ آئل ریفائن کرے گی اور آئل ریفائنری پلانٹ کوہاٹ میں لگایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں