امریکہ نے حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

Feb 01, 2018

غزہ (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی+ اے ایف پی) امریکہ نے فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسماعیل ہانیہ حماس کے ملٹری ونگ کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں مسلح جدوجہدکے حامی ہیں ان کے اثاثے بھی منجمند کر دیے گئے ہیں اور سفری پابندیاں بھی عائد کر دی گئی ہیں۔ امریکہ کا الزام ہے کہ اسماعیل ہانیہ متعدد اسرائیلی اور 17 امریکی شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں ، دریں اثناء غزہ میں سرنگ بیٹھے سے حماس کا ایک کارکن محمود السفاری جاں ہوگیا۔ ادھر این این آئی کے مطابق نابلوس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق فلسطینی پولیس افسر کو بیٹی سمیت قتل کردیا، محمود 7 سالہ بیٹی کے ہمراہ بازار سے گزر رہے تھے۔ فلسطین قصبے اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں رہنے کا فیصلہ کیا گیا یہودی آباد کار نے 5 سالہ فلسطینی بچہ کار تلے کچل دیا، حالت نازک ، سماجی کارکن ابتسام ڈیڑھ سال بعد رہا۔

مزیدخبریں