واشنگٹن/ دمشق(اے ایف پی + انٹرنیشنل ڈیسک ) روسی فضائیہ کے فضائی حملے میں جنوبی شام میں باغیوں کے زیر قبضہ صوبے ادلیب کے قصبے اریحا میں کم از کم 15 افراد مارے گئے، برطانیہ میں قائم شام سے متعلق انسانی حقوق کے نگران گروپ نے کہا ہے کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مارکیٹ پر ایسا دوسرا حملہ ہے، حکومت مخالف گروپ کے تحت کام کرنے والی سول ڈیفنس سروس نے کہا ہے کہ حملے میں 20 افراد زخمی ہوئے، مقامی افراد کی طرف پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں فضائی حملے کے نتیجے میں بھاری نقصانات کے آثار دکھائی دے رہے ہیں ، یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب شام کے تنازعہ کے حل کے سلسلے میں روس میں مذاکرات ہو رہے ہیں، ادھر شام کی سرحد سے ترک علاقے میں راکٹ حملے میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، ادھر فرانسیس صدر نے شام کے علاقے میں ترک فوج کے آپریشن کو مداخلت قرار دے دیا ہے، میئر کے مطابق ریہا فیلی کے علاقے میں 2 راکٹ گرے ، ایک شخص زخمی ہوگیا ،فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔، یاد رہے زیتون کی شاخ کے نام سے ترکی نے آپریشن کا آغاز 20 جنوری کو کیا تھا۔