عارفوالا،شاہکوٹ، کامونکے: 3خواتین سے اوباشوں کی زیادتی

Feb 01, 2018

لاہور ، اسلام آباد (نامہ نگاران+این این آئی) مختلف واقعات میں اوباشوں نے 3خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پاکپتن کی رہائشی کشور بی بی زوجہ الطاف نے الزام لگایا کہ تھانہ احمد یار کے رہائشی رشید احمد سے میرے گھریلو تعلقات تھے گزشتہ روزرشید احمد نے مجھے تھانہ احمد یار بلایا اور اپنے مکان میں لیجا کر ارسلان کے ہمراہ باری باری مجھ سے زیادتی کی پولیس تھانہ احمد یار نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ، نواحی قصبہ کھرڑیانوالہ کی سمیرا مکان کرایہ پر لینے کیلئے مقامی تاجر لیاقت کے پاس آئی تو وہ اسے مکان دکھانے کے بہانے گھر لے گیا جہاں پہلے سے موجود اسکے ساتھی نے لڑکی پر اسلحہ تان لیا ملزم لیاقت نے اسے زیادتی کانشانہ بنا ڈالا بعدازاں اسے گاڑی میں ڈال کر ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر لیا۔ کامونکے کے محلہ کوٹ والا گوجرانوالہ کی (ز) کو ملزم شہزاد نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ خاتون سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے بھی چھین لئے۔علاوہ ازیں فیروزوالہ میں قصبہ ونڈالہ شاہ میں نامعلوم افراد نے محنت کش منظور احمد کی 7 سالہ بیٹی ماریہ منظور کو اغوا کرلیا۔ بچی گھر سے قریبی دکان پر چیز لینے گئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ دوسری طرف ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گروہ موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈائریکٹر سائبر کرائمز کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا کہ ملک میں چائلڈ پورنو گرافی کے چار کیسز رجسٹرڈ ہیں جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس حوالے سے ملوث گروہ موجود ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف شکایات بیرون ملک سے آئیں۔انہوں نے بتایا کہ چار کیسز کے علاوہ چار دیگر انکوائریاں بھی جاری ہیں۔کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی کے بین الاقوامی گروہوں کے ممبر ہیں جو پڑھے لکھے اور انگریزی زبان میں گفتگو کرنا جانتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے گروہوں میں مڈل اور اپرمڈل کلاس کے لوگ شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں