قصور: چار سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام‘ ماں کے شور پر ملزم فرار

قصور(نمائندہ نوائے وقت) رکن پورہ قصور سے چار سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش، ماں کے شور پر ملزم فرار ہو گیا، تفصیلات کے مطابق رکن پور ہ قصور کے رکشہ ڈرائیور محمد بوٹا کی بیوی کے ساتھ گھر کی گلی میں جا رہی تھی نا معلوم ملزم آیا تو چار سالہ بچی اغوا کرنے کی خاطر اپنی طرف کھنچنے لگا جس پر ماں نے شور مچادیا اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر اس نے خنجرنکال لیا اور جان چھڑوا کر فرار ہو گیا، واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حالات کا جائزہ لینے کے بعد پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم محمد بوٹا کی بیوی کا کوئی جاننے والا ہے اس نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اسکی بیوی کو چھیڑا ہے معاملہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...