ہمارے شہر کا اتوار بازار بہت بارونق ہوتا ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں آتی ہیں، اور زیادہ ترسرکاری ، کہ بوجھ ڈھونے کیلئے مناسب سمجھی جاتی ہیں۔ یہ منظر ہم برسوں سے دیکھتے آئے تھے ،کہ ایک اتوار منظر نامہ یکسر بدل گیا۔ علاقے کے SHO نے ہمت پکڑی، پارکنگ میں کھڑی تمام سرکاری گاڑیوں پر اس مضمون کا سٹکر چسپاں کر دیا کہ ’’سرکاری گاڑی سرکاری کام کیلئے، ذاتی کام کیلئے کس قانون کے تحت استعمال کی جا رہی ہے؟ اگر کوئی خصوصی اجازت نامہ ہے، تو مطلع فرمائیے‘‘۔ مطلع تو کسی نے کیا کرنا تھا۔ البتہ یہ ضرور ہوا کہ اگلے اتوار بازار میں ایک بھی سرکاری گاڑی نہیں آئی۔ مگر موصوف کی یہ حرکت اوپر والوں کو پسند نہیں آئی تھی۔ خوب کھنچائی ہوئی کہ تم نے معزز لوگوں کو خواہ مخواہ آکورڈ Awkward پوزیشن میں ڈال دیا ہے۔
معزز لوگ؟
Feb 01, 2018