ڈگری کالج برائے خواتین میں پینے کے صاف پانی کی ضرورت

مکرمی! لڑکیوں کے ڈگری کالج سانگلہ ہل کی طالبات عرصہ دراز سے ہینڈ پمپ اور بوسیدہ لوہے کے کولر سے زمینی کھارا، بدذائقہ، مضر صحت پانی پی رہی ہیں۔ شہر کے تمام رہائشی عرصہ بیس پچیس سال سے برلب نہر رکھ برانچ کے کنارے لگے ہینڈ پمپوں سے اپنے برتن بھر کر اپنے گھروں کو روزانہ لے جاتے ہیں یا پھر یہ پانی گدھا ریڑھیوں والے شہریوں کے گھروں میں پہنچاتے ہیں۔ خادم اعلیٰ پنجاب ، سیکرٹری تعلیم پنجاب کا فرض بنتا ہے کہ فی الفور مذکورہ کالج کی طالبات کیلئے پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی کے لئے جدید الیکٹرک ڈسپنسر کولر کا بندوبست کرے اور ریڑھی بان کے ذریعے دیگر ضروریات کے لئے نہری پانی بہم پہنچانے کا ترجیحی بنیادوں انتظام کروائیں۔ نیز مذکورہ کالج کی غیر ذمہ دار متعلقہ انسانیت سے عاری انتظامیہ کے خلاف سخت ترین ایکشن لیں۔ کالج کے نلکے اور بوسیدہ کولر کے زمینی پانی کا تجزیہ لاہور کی اچھی لیبارٹری سے کروانا بھی انتہائی ضروری ہے۔ (عارف حیات۔ سانگلہ ہل )

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...