واشنگٹن (اے پی پی) طبی ماہرین نے کہا ہے کیوی پھل موٹاپے، بلڈ پریشر، بلند کولیسٹرول اور جگر کی چربی کوکنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے،خواتین دوران حمل زائد چکنائی والی غذائیں کھاتی ہیں تو اس سے ان کے بچوں پر مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔یونیورسٹی آف کولوراڈو کی ماہر کیرن جونشر کی سربراہی میں کی گئی تحقیق کے مطابق جسم کی چربی کئی بیماریوں کی جڑ ہے تاہم اس سے بچائو کے لئے ضروری ہے کہ کیوی پھل کھایا جائے جو موٹاپے، بلڈ پریشر، بلند کولیسٹرول اور جگر کی چربی کوکنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ ’’این اے ایف ایل ڈی‘‘ کی بیماری میں جگر پر دھیرے دھیرے چربی چڑھنا شروع ہوجاتی ہے