اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں چین کو امریکہ کا حریف اور خطرہ قرار دینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو سردجنگ کی ذہنیت کو ترک کر دینا چاہئے‘ آج کی دنیا میں طاقتور اور کمزور ملک کے تصور کی جگہ برابری کے تصور کو جگہ ملنی چاہئے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ مقابلے کا نہیں بلکہ تعاون کا عہد ہے‘ امریکہ کو چین کے ساتھ مل کر ایک نیا ماڈل تشکیل دینا چاہئے جو بڑے ملکوں میں تعاون کا ہونا چاہئے۔ امریکہ کو تصادم اور محاذ آرائی کی جگہ باہمی احترام اور تعاون کی اقدارکو فروغ دینا چاہئے۔