لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کے جنرل کونسل اجلاس میں آئین میں ترمیم کے بعد اگلی ایک سالہ مدت کے لیے بھی عقیل احمد صدر اور اشرف چوہدری سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا جبکہ خزانچی کی خالی سیٹ پر اتفاق رائے سے احتشام الحق کو منتخب کر لیا گیا۔ ہاوس نے چیئرمین زاہد مقصود کے ساتھ باقی تمام عہدیدار کو برقرار رکھنے کی منظوری دی۔ سجال کے الیکشن کمشنر سرفراز احمد اور فرخ عطا بٹ نے ہاوس میں تمام عہدوں کے لیے نام پکارے جس پر ہاوس نے اتفاق رائے سے تمام عہدیداران کی منظوری دی۔