لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہاہے کہ لاہور میں ترقیاتی سکیموں پر کام کرنے والی تمام ایجنسیاں کام شروع کرنے سے پہلے سیف سٹی اتھارٹی کو ضرور رابطہ میں لیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ترقیاتی کاموں کی ترتیب میں رابطہ کے باعث اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ نقصان بھی کم ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ لاہور میں کئی میگاپراجیکٹس کے حواے سے کھدائیوں کا کام ہو رہا ہے لیکن کسی بھی پراجیکٹ کے باعث دوسرا پراجیکٹ متاثر ہونے سے بچانا ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیف سٹی اتھارٹی اور اورنج لائن پیکج ون اور پیکج ٹو کی ٹیم دوبارہ اجلاس کرے اور سروے کی تصدیق کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سیکورٹی کے حوالے سے شہر میں بہت بڑی پیش رفت ہے ۔
ترقیاتی سکیموں پر کام سے پہلے سیف سٹی اتھارٹی کواعتماد میں لیاجائے : کمشنر
Feb 01, 2018