پاکستان میں اقلیتوں کی پوری حفاظت کی جائے گی۔ خوا ہ وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتی ہوں۔ ان کا مذہب‘ عقیدہ اور ایمان پاکستان میں بالکل سلامت اور محفوظ رہیگا۔ ان کی مذہبی آزادی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائیگی۔ ان کے مذہب‘ عقیدے‘ جان و مال اور ان کی ثقافت کا مناسب تحفظ کیا جائیگا‘ وہ بلالحاظ رنگ و نسل ہر اعتبار سے پاکستان کے شہری ہونگے۔
(پریس کانفرنس‘ نئی دہلی۔ 14جولائی 1947ئ)