لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کے جنرل کونسل اجلاس میں آئین میں ترمیم کے بعد اگلی ایک سالہ مدت کیلیے بھی عقیل احمد صدر اور اشرف چوہدری سیکرٹری جنرل جبکہ خزانچی کی خالی سیٹ پر احتشام الحق کو منتخب کر لیا گیا۔ ہاؤس نے چیئرمین زاہد مقصود کیساتھ باقی تمام عہدیداروں کو برقرار رکھنے کی منظوری دی۔ الیکشن کمشنر سرفراز احمد اور فرخ عطا بٹ نے تمام عہدوں کے لیے نام پکارے جس پر ہاوس نے اتفاق رائے سے منظوری دی ۔ شہزاد ملک سینئر نائب صدر، نائب صدور میں افضال چوہدری اور شیخ اعجاز احمد، جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر حافظ شہباز، ایسوسی ایٹ سیکرٹری کے عہدہ پر ثنا اﷲ خان، انفارمیشن سیکرٹری کے عہدہ پر اظہر مسعود کر برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایڈوائزری کمیٹی کو بھی برقرار رکھا گیا جس میں شاہد شیخ چیئرمین جبکہ ممبران میں محمد یعقوب، سید علی ہاشمی، عامر رضا خان، سہیل علی، سہیل عمران، یوسف انجم، عاشر بٹ، فرخ عطا بٹ، میاں اصغر سلیمی اور آفتاب احمد تابی شامل ہیں۔ اس موقع پر سکرونٹی و ممبر شپ کمیٹی نے چار ممبران جن میں ابوبکر، برہان الدین، زین ملک اور انس سعید کو کونسل ممبر جبکہ باقی افراد کو ایسوسی ایٹ ممبر بنانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صدر عقیل احمد اور سیکرٹری چودھری اشرف نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے سراہا گیا۔ اس موقع پر ہاوس کی منظوری کے ساتھ سجال کے آئین میں ترامیم کے حوالے سے کیمٹی کو اپنی سفارشات تیار کر کے ہاوس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ آخر میں چیئرمین سجال زاہد مقصود، صدر عقیل احمد اور سیکرٹری چودھری اشرف نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کے ممبران کی طرف سے عاشر بٹ کی والدہ، چودھری اشرف کے والد، افضال چوہدری کے چچا، سہیل عمران کے ماموں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔