جوبھی راﺅ انوار کی پشت پناہی کریگا ، بے نقاب ہوگا سہیل انور سیال

کراچی( کرائم رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ جو بھی راو¿ انوار کی پشت پناہی کرے گا وہ بے نقاب ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ راو¿ انوار اب ایک ملزم ہے وہ جس کا نام لینا چاہے لے، انہیں کوئی ڈر نہیں اور جو بھی راو¿ انوار کی پشت پناہی کرے گا وہ بے نقاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہو وہ قانون سے اوپر نہیں، عدالت کا حکم ہے راو¿ انوار کر گرفتار کرنا ہے، راو¿ انوار کے خلاف اگر کسی کے پاس کوئی شکایت ہے تو متعلقہ کمیٹی کے پاس رجوع کرے۔صوبائی وزیر داخلہ نے نقیب اللہ اور انتظار کیس کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ انتظار کیس میں بھی اگر جان بوجھ کر کارروائی کی گئی تو ان لوگوں کے خلاف بھی وہی کارروائی ہوگی جو راو¿ انوار کے خلاف ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن