لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے آٹھ کھلاڑی اور چار آفیشلز دورہ نیوزی لینڈ کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے۔نیوزی لینڈ سے پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 کی سیریز کھیلنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے آٹھ کھلاڑی لاہور ایئر پورٹ پہنچے، کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، محمد عامر، بابر اعظم، حسن علی، احمد شہزاد، فہیم اشرف، حارث سہیل اور عامر یامین شامل ہیں۔ فاسٹ بائولر حسن علی اور بیٹسمین محمدحفیظ ویل چیئر پر ایئر پورٹ سے باہر آئے۔ نیوزی لینڈ سے ، روانگی کے وقت بھی وہ خود چل رہے تھے اور سوشل میڈیا پر سلیفیز بھی شیئر کیں۔