لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کو ٹیکس دہندگان کی ستائش کرنے کی بجائے انہیں شک کی نظر سے دیکھنے کی روش کو تبدیل کرنا ہوگا ،ود ہولڈنگ ٹیکس معیشت کیلئے فائدے کی بجائے نقصان کا باعث بن رہا ہے اور حکومت کو مشورے دینے والے اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ کاروباری حالات جتنے بھی خراب ہوں لیکن تاجر باقاعدگی سے ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں اسکے باوجو د تاجروںکے مسائل حل کئے جاتے ہیں اور نہ انہیں کوئی سہولیات میسر ہیں۔
ودہولڈنگ ٹیکس سے معیشت کو نقصان ہو رہا ہے: اشرف بھٹی
Feb 01, 2018