کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے رہنما اصغر حسین بہاری نے کہا ہے کہ بہاریوں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کئے جائیںگے جبکہ شناختی کارڈ کے اجرا میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے یہ بات لانڈھی میں آل سندھ بہاری ایکشن کمیٹی کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بہاریوں کی حب الوطنی سے کسی صورت انکار نہیں کیا جا سکتا یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے 1971ء میں سابقہ مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی کے غنڈوں اور بھارتی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی جان تک کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے قیام کے بعد ہجرت پر مجبور ہونے والے بہاریوں کی ملک کے لئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں زندگی کی تمام سہولتوں پر ان کا حق ہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام کرے گی۔انہوں نے شناختی کارڈ کے حصول میں بہاریوں کے مسائل بھی جلد حل
بہاریوں کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کئے جائیںگے ‘ اصغر بہاری
Feb 01, 2018