کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع ملیر کے صدر روزی خان کاکڑ نے کہا کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے پرنہ ہونے کے باوجود عوام کی پسند یدہ شخصیت اوردلوں پرراج کررہا ہے ‘نواز شریف کے عظیم الشان جلسے اس بات کاثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوامی شخصیت ہیں وہ ملک و عوام کی ترقی وخوشحالی کے ویژن پرعمل پیرا ہیں۔