ماحولیاتی آلودگی کی تمام ذمہ داری صنعتوں پر عائد کرنا درست نہیں: ذکیہ شاہنواز،، ملک طاہر

لاہور(کامرس رپورٹر) ماحولیات کے سنگین مسئلے پر قابو پانے کے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب محکمہ ماحولیات مشترکہ طور پر گرین ایوارڈ مقابلہ کریں گے جو سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے درمیان ہوگا۔ یہ بات لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید اور صوبائی وزیر ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے لاہور چیمبر میں بتائی جس میں سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل، تہمینہ سعید چودھری، نعیم حنیف، میاں محمدنواز اور ڈی جی ماحولیات چودھری آصف اقبال بھی شریک تھے۔ ذکیہ شاہنواز اور ملک طاہرنے کہا کہ آلودگی کی تمام ذمہ داری صنعتوں پر عائد کرنا درست نہیں ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ مشترکہ کوششوں سے حل کرنا ہوگا

ای پیپر دی نیشن