ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ کیمپ جیل، معمولی جرائم میں مقید 85 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا

لا ہور (اپنے نامہ نگار سے )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے کیمپ جیل کا دورہ کیا اور معمولی جرائم میں مقید 85 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔ عابد حسین قریشی نے اپنے دورہ کیمپ جیل کے دوران جیل میں سیکورٹی کے انتظامات سمیت جیل کی بیرکوں، ہسپتال اور کچن کا بھی معائنہ کیا جہاں انہوں نے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن