کراچی (نیوز رپورٹر) جرمن اسکالرپروفیسر ڈاکٹر Markus Daechsel نے کہا کہ بریکسٹ نے یورپ کے اسٹیٹس کو توڑ دیا ۔برطانیہ میں کنزرویٹوپارٹی اپنی مقبولیت کھورہی ہے۔ریفرنڈم میں جو سوال کیا گیا تھا جس پر لوگوں نے ووٹ ڈالا وہ بذات خود مبہم تھا اور لوگوں نے ایک ایسی چیز کے لئے اپنا ووٹ ڈالا جس کے متعلق وہ زیادہ معلومات نہیں رکھتے تھے۔جن لوگوں نے یورپی یونین میں رہنے کے خلاف ووٹ ڈالا وہ مستقبل کے لائحہ عمل سے ناواقف تھے۔