کراچی ( ہیلتھ رپو رٹر ) زچہ و بچہ کی صحت کے متعلق امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے اشتراک سے جاری حکو مت سندھ کے پر وگرام MCHIP کے پانچ سال مکمل ہو نے پر تقر یب منعقد ہو ئی ۔ جس میں USAID ، محکمہ صحت کے نما ئندوں ، ڈاکٹر وں اور فیلڈ ورکرز نے کا ر کر دگی کی تفصیلا ت بتائیں ۔مقررین نے بتایا کہ پانچ سالہ منصوبے کے تحت بنیا دی صحت کے مراکز ، رول ہیلتھ سینٹر ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں کا قیا م اور اپ گریڈیشن شامل تھی ۔دایو ں اور لیڈی ہیلتھ ورکر ز کو تر بیت دی گئی پر اجیکٹ ہیڈ ڈاکٹر نبیلہ نے بتایا کہ پر وگرام سے پچا س لا کھ زچہ خواتین نے 5 اضلاع میں استفادہ کیا ۔محفوظ زچگی کی شر ح 67 فیصد اور مانع حمل اشیاء کے استعمال میں6 فیصد اضا فہ ہو ا۔ 17000 نومو لو د بچوں کو پیدائش کے فوری بعد سانس کی رکا ئو ٹ دور کرنے کے لئے HBB کے ذریعے مدد فراہم کی گئی ۔سندھ کے 8 اضلا ع میں حفا ظتی ٹیکو ں کے پر وگرام میں واضح بہتری ہو ئی ۔ ڈائر یکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر اقبال نے کہا کہUSAID کے تعاون کے لئے نہا یت شکر گزار ہیں لیکن اس پر اجیکٹ کے خا تمے کے بعد ہمیں صحت کے لئے منصوبو ں کی جاری رکھنا ہو گا اپنی مدد آپ کے تحت کا م کر نا ہو گا۔جنا ح میڈیکل یو نیو رسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر لبنیٰ بیگ نے کہا یو ایس فنڈنگ کو اداروں کی صلا حیت بہتر بنانے کے لئے ذمہ
صحت کے منصوبے اپنی مدد آپ جاری رکھنا ہوں گے: ڈائریکٹر محکمہ صحت سندھ
Feb 01, 2018