چارسدہ (آن لائن)تھانہ پڑانگ کے حدود ماجوکے میں15سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش زلزلے کے جھٹکوں نے ناکام بنادی۔ ملزمان نے لڑکی کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنائی، گھروالوں کو پولیس میں رپورٹ نہ کرنے کی دھمکی، مقدمات درج کرلئے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے کی وجہ سے ملزمان لڑکی کو چھوڑ کر گھر سے نکل گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلناز زوجہ فقیر گل سکنہ ماجوکے نے پولیس اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں رشتہ داروں کے گھر ختم القران کے سلسلے میںگیا تھا کہ اس دوران اعظم ولد بشیر اور وا صف ولد نوشاد دیوار پھلانگ کر گھرمیں داخل ہوئے اور میری بیٹی عائشہ پر پستول رکھ برہنہ ویڈیو اور تصاویر بنائیں اور زبردستی زیادتی کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران زلزلے کے شدید جھٹکے شروع ہوگئے جنکی وجہ سے ملزمان میری بیٹی کو چھوڑ کر گھر سے نکل گئے ۔ملزمان نے راستے میں مجھے اور میرے بھائی کو بھی دھمکی دی کہ اگر اس سلسلے میں پولیس میں جانے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا۔ انصاف نہ ملاتوخاندان سمیت ہر قسم احتجاج کرونگا۔c