اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2018 کے سلسلے میں معاہدے پر دستخط کل (جمعرات کو) جدہ میں ہوں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف پہلے ہی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔وزیر مذہبی امور سعودی وزارت حج سے پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافے کی باضابطہ درخواست کریں گے جبکہ وہ 6 فروری تک سعودی عرب میں قیام کے دوران سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کے علاوہ حج سے متعلقہ دیگرکمپنیوں کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
پاکستان کا حج کوٹہ بڑھانے کے معاہدے پرآج دستخط ہوں گے
Feb 01, 2018