پاک ایران ٹرین سروس بحالی کاخیرمقدم ،فیصلے پرفوری عمل کیا جائے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آ ل پاکستان بزم واعظین و ذاکرین کی نمائندہ تنظیم تحریک تحفظ ولاء و عزا حرمت سادات کے تمام عہدیداران و کارکنان اورپاکستان بھر کے ذاکرین ،واعظین ،بانیان مجالس اورہزاروں عزاداروں نے تحریک تحفظ ولاء و عزا وحرمت سادات کے چیئر مین حضرت مخدوم سید نزاکت حسین نقوی البھاکری کی میزبانی میں مرکزی امام بارگاہ شاہ اللہ دتہ اسلام آباد میں منعقدہ عزائے فاطمیہ کنونشن میں جاری کردہ اعلامیہ میں جو تحریک کے مرکزی ترجمان ذاکر علی رضا کھوکھر ایڈووکیٹ(سپریم کورٹ) کی جانب سے پیش کیاجس سے ہزاروں عزاداروں بانیان ذاکرین علماء نے فلک شگاف نعروں کی گونج میں منظورکیا۔ اعلامیہ میں وطن عزیز کے استحکام و امن کے قیام ،مکتب تشیع کے حقوق کے حصول اورشیعہ سنی بھائی چارے کے فروغ کیلئے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی فقیرانہ و قلندرانہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے 10فروری کو آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی قیادت کے34سال مکمل ہونے پر اس عزم کااعادہ کیاہے کہ ہمارا اول و آخر تحریک نفاذفقہ جعفریہ ہے ہم نے حقوق پر نہ پہلے کوئی سودا بازی قبول کی ہے اور نہ اب کرینگے ،ہم بکنے اور جھکنے والے نہیں ہیں ،ولائے علی عزاداری حسین ،حرمت سادات اور مکتب تشیع کے دینی حقوق کے حصول اور تحفظ کیلئے قیادت کے ہر لائحہ عمل پر لبیک کہتے ہوئے ٹی این ایف جے کے پانچ رہنما اصولوں ولائے علی ؑ، عزائے حسین ؑ،حرمت سادات، احترام مرجعیت اور مرکزیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے۔ اعلامیہ میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہجہاں مکتب تشیع کو پاکستان کے دیگرشہریوں کی طرح دہشت گردی کے ناسور کا سامنا ہے وہاں ملت کے حقوق سلب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواجِ پاکستان کے آپریشن رد الفساد کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپورتائید اور مطالبہ کیاگیا کہ آپریشن رد الفساد کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے،قومی ایکشن پلان کی ہر شق پر عمل کیا جائے ۔ عزائے فاطمیہ کنونشن کے اعلامیہ میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیر داخلہ ‘وزیر مملکت امور داخلہ ‘سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام کیساتھ ملاقاتوں میں پیش کردہ سفارشات کی روشنی میں پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ صائب اور درست ہے کیونکہ زائرین مکہ و مدینہ کی طرح عراق‘ایران اور شام کے مقاماتِ مقدسہ کی زیارات کو اطمینان قلب اور بخشش کا وسیلہ گردانتے ہیں، زائرین کیلئے پاک ایران ٹرین سروس کی بحالی کے فیصلے پر فوری عمل کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن