فلسطین میں یہودی آباد کاری میں ملوث 206 کمپنیوں کی فہرست جاری

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کی طرف سے فلسطین میں یہودی آباد کاری میں ملوث 206 بین الاقوامی کمپنیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔عالمی ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں میں 206 کمپنیاں یہودی آباد کاری میں ملوث ہیں۔ رپورٹ میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کو فلسطینیوں کے خلاف عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن مساعی کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کی حساس سیاسی اور اقتصادی حیثیت کے پیش نظر ان علاقوں میں یہودی آباد کاری میں ملوث کمپنیوں کو بائیکاٹ یا ان کی سرمایہ کاری کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ عالمی برادری مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی یہودی کالونیوں کو غیرآئینی قرار دیتی ہے اور یہودی آباد کاری روکنے کے لیے اسرائیل پر دباو¿ ڈال رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری میں سرگرم کمپنیوں میں سے 143 اسرائیل کے اندر قائم ہیں جب کہ 22 امریکی کمپنیاں بھی متنازع علاقوں کو یہودیانے میں سرگرم ہیں۔ دیگر 19 کمپنیوں کا تعلق دوسرے ملکوں سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن