کنٹرول لائن: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گول باری، 4 خواتین سمیت 8 زخمی؛ پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کے کئی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، گولہ باری، خواتین سمیت 8 افراد زخمی، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے لرز اٹھے۔ تعلیمی ادارے بند، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔ پاک فوج کا  منہ توڑ جواب۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاﺅں سےری ،کٹہڑہ، مڑھوٹہ، چتر، جگال پال میں بھارتی فوج نے صبح8 بجے اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجے میں محمد فاروق، تصرف بیگم، احتشام غفار، محمد، شاہنواز غفار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیو ں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کھوئی رٹہ لایا گیا۔ آمنہ الیاس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر کر دیا گیا۔ بھارتی فوج کی شدید فائرنگ اور گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے۔ سرکاری اور پرائےویٹ تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ادھر پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی شدید گولہ بھاری سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، مکانوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ لوگوں نے سمجھا کہ بھارت نے حملہ کر دیا۔ گولہ باری کا سلسلہ دن 12 بجے تک جاری رہا۔ پاک افواج کی جوابی کارروائی سے بھارتی مورچہ میں لگی آگ دور دور سے دکھائی دیتی رہی۔ آگ کے شعلے آسمان کو چھو رہے تھے۔ کئی بھارتی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ای پیپر دی نیشن