جاپانی ایسوسی ایشن کا پنجاب میں چمڑہ سازی کی صنعت میں سرمایہ کاری کا عندیہ

لاہور (کامرس رپورٹر)جاپان میں دستانہ سازی کی صنعت کی ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطحی وفدنے پنجاب میں چمڑہ سازی کی صنعت میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔ جاپانی وفد نے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ماحول کو سازگار بلکہ آئیڈیل قرار دیتے ہوئے یہاں کاروبار کو توسیع دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں دستانہ سازی کی صنعت کی ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطحی وفدنے توموکونی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو سیجی توموکونی کی سربراہی میں پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری کا دورہ کیا جہاں پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری کے سربراہ جہانزیب برانہ نے وفد کو بتایا کہ پنجاب میں حکومت سرمایہ کاری و تجارت میں اضافے کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے خصوصی پالیسیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مہمان وفد کو صوبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور سرمایہ کاروں کو مہیا کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ سیکرٹری برائے صنعت و تجارت پنجاب نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت صنعتی و تجارتی انقلاب کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میںجاپان کے ساتھ عوامی اور بی ٹو بی سطح پر تعاون کے ذریعے معاشی و معاشرتی ترقی کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...