اسلام آباد (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) روس نے گزشتہ روز اپنے ڈپٹی وزیر داخلہ اگور زوبوف کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تاجک سرحد کے قریب پاکستان نہیں بلکہ افغانستان سے نامعلوم ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بڑی تعداد میں داعش کے دہشت گردوں کو منتقل کیا گیا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ نے کہا کہ اگور زوبوف نے غلطی سے پاکستان کا نام لیا۔ بیان کے وقت ان کی زبان پھسل گئی تھی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور روس کا دہشت گردی کے حوالے سے ایک ہی نقطہ نظر ہے اور اس لعنت کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔
وضاحت