اسلام آباد ہائیکورٹ: زرداری کیخلاف نااہلی کیس کاز لسٹ میں شامل نہ ہو سکا

Feb 01, 2019

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علیزرداری کے خلاف نااہلی کا کیس کاز لسٹ میں شامل نہ ہوسکا جس کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت نہ ہوئی۔ رجسٹرار آفس مقدمے کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرے گا۔ یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گذشتہ روز سابق صدر کی نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنماو¿ں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے اپنی درخواستوں میں سابق صدر آصف علی زرداری کو اثاثے چھپانے پر پارٹی صدارت اور بطور رکن قومی اسمبلی تاحیات نا اہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

زرداری نااہل کیس


1

مزیدخبریں