امریکی فوج افغانستان میں رکھیں‘ اشرف غنی کا ٹرمپ کو خط

کابل (آئی این پی) افغان صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کو تحریری خط لکھا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی فوجیں افغانستان میں رہنے کی اپیل ہے۔ افغان صدر اشرف غنی افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے منصوبے سے پریشان ہوگئے۔ افغان صدر نے خط میں امریکی صدر کو فوجیں افغانستان میں رکھنے پر ہونیوالے اخراجات میں کمی کی بھی پیشکش کی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے ایک مرتبہ پھر امن مذاکرات پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی کنجیاں اسلام آباد، کوئٹہ اور راولپنڈی میں ہیں اور ساتھ ہی پاکستان کو سرحد پار عسکری کارروائیوں کے لیے جنت قرار دے دیا۔ امریکی نمائندہ خوصی برائے افغانستان زلمے خلیل نے کہا ہے کہ امن کا راستہ سیدھا نہیں ہے مذاکرات سے متعلق ہر بات عام لوگوں میں نہیں کی جا سکتی ابھی افغان حکومت اور طالبان مذاکرات اوورسیز فائر سمیت کئی معاملات رہتے ہیں بعض بوگ صرف ابتدائی باتوں سے سمجھتے ہیں کہ ہم کسی معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں کسی ہاتھی کو ایک نوالہ میں نہیں کھایا جا سکتا۔ طالبان اور افغانستان حکومت مخالف سیاستدانوں کی ملاقات مشکل کو روس میں ہوگی۔
خط

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...