بنکاک (این این آئی)تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔ بینکاک کی سڑکوں پر اکثر شدید ٹریفک جام رہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بینکاک میں مسلسل آلودگی کی وجہ سے اگلے ہفتے تک شہر کے چار سو سے زائد سرکاری اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سال کے آغاز سے آٹھ ملین کی آبادی والے اس شہر میں ہوا کا معیار انتہائی خراب ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی ایک اہم وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔ بینکاک کی سڑکوں پر اکثر شدید ٹریفک جام رہتا ہے۔