سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کر لی خواہش ہے مقامی آبادی کو فائدہ پہنچے: بلاول

Feb 01, 2019

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ میں کئی ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کی ہے،اقوام متحدہ اور ایس ڈی جیز سپورٹ یونٹ کی تیکنیکی مہارت کی مدد سے ایجنڈا 2030 اور 17 ایس ڈی جی حاصل کرنے کے لیے صوبے میں بنیادی تبدیلیاں لا رہے ہیں اور خواہش مند ہیں کہ اس کے ثمرات سے مقامی آبادی بہرہ مند ہو۔وہ گزشتہ روز یو این ڈی پی کے ایک اعلی سطح کے وفد سے بات چیت کررہے تھے، جس نے ان سے ملاقات کی اور متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سنیٹر قرت العین مری، اگناسیو ارتضی اور شکیل احمد بھی موجود تھے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم سندھ میں ایجنڈا 2030 کے حوالے سے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 17 ایس ڈی جیز کو حاصل کرنے کے لئے اہم تنظیموں کی کوششوں میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔تنظیموں کے حوالے سے انہوں نے وضاحت کی کہ جیسے یو این ڈی پی اور سندھ ایس ڈی جیز سپورٹ یونٹ کے تعاون سے ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نجی شعبے کو اپنے ترقیاتی اقدامات میں تعاون کے لیے کامیاب عوامی نجی شراکت دار بنا رہے ہیں جس کی مثال تھر سے لی جاسکتی ہے۔

بلاول

مزیدخبریں