پشاور ہائیکورٹ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ روک دیا

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ سے متعلق نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دیا ہے، عدالت نے احکامات جاری کئے کہ اگر کسی کمپنی یا دکاندار نے مذکورہ ادویات کو چھپانے یا ذخیرہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے بارے میں بھی عدالت کو مطلع کیا جائے، جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کے حوالے مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کے تحت حکومت عوام کو ریلیف دینے اور ان کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ 70 فیصد غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے،ڈویژن بنچ نے دلائل سننے کے بعد حکومت کا قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن معطل کر تے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے 3 فروری کو جواب طلب کر لیا۔
پشاور ہائی کورٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...