سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی سے انصاف کی امید نہیں۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب اعلیٰ پولیس اہلکاروں اور سی ٹی ڈی حکام کی بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے اختیار نہ ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر جے آئی ٹی تشکیل دی۔ جے آئی ٹی کی تشکیل کو غیر قانونی طور قرار دیکر تحقیقات سے روکا جائے اور تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن تشکیل دینے کا حکم دیا جائے۔ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران وکلا ءنے لارجر بنچ بنانے کی استدعا کر دی۔ جس پر ہائیکورٹ نے درخواست گزار وکلا کو اس بارے میں چیف جسٹس ہائیکورٹ کو درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔ دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر کارروائی موخر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی نئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔
چیلنج

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...